ابنا: کميشن کے سربراہ سيد علاو الدين بروجردي نے مقامي خبر رساں ايجنسي سے بات چيت کرتے ہوئے مصر ميں جاري تشدد اور جھڑپوں پر شديد افسوس کا اظہار کيا-انہوں نے کہا کہ فوج کي مداخلت کے نتيجے ميں مصر کي صورتحال انتہائي خطرناک مرحلے ميں داخل ہوجائے گي- انہوں نے کہا کہ مرسي حکومت کے بعض وزرا کے استعفوں نے صورتحال کو مزيد پيچيدہ کرديا ہے اور حکومت کا مستقبل زيادہ پائيدار دکھائي نہيں دے رہا-علاوالدين بروجردي کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال برقرار رہي تو ہر آنے والا دن صدر مرسي کے لئے انتہائي سخت ثابت ہوگا-انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کو مصر کي صورتحال اور مستقبل کے حوالے سے سخت تشويش لاحق ہے-قومي سلامتي اور خارجہ امور کے پارليماني کميشن کے سربراہ نے کہا کہ مصر کي صورتحال اس کا اندروني معاملہ ہے اور ہماري پاليسي پوري طرح سے عدم مداخلت پر استوار ہے-تاہم انہوں نے کہا کہ اس ميں شک نہيں کہ امريکہ اور صيہوني حکومت مصر کے حالات ميں دخيل ہيں اور اپنے ناجائز مفادات حاصل کرنے کے لئے بحران کو ہوا دينے کي کوشش کر رہے ہيں-علاو الدين بروجردي نے اميد ظاہر کي کہ صدر مرسي حالات پر قابو پانے ميں کامياب ہوجائيں گے اور ان کے حاميوں او مخالفين کے درميان جھڑپيں فوج کي مداخلت پر منتج نہيں ہونگي-......./169
1 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436153
امورخارجہ اور قومي سلامتي سے متعلق پارليماني کميشن کے سربراہ نے مصر کي موجودہ صورتحال ميں فوج کي مداخلت کو انتہائي خطرناک قرار ديا ہے-